سوشل ایشوز
گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری،عوام ریلیف سے محروم
رواں مالی سال میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کا ریلیف صارفین کو منتقل نہیں کیا گیا

اسلام آباد( کھوج نیوز )ای سی سی کی منظوری کےبعد اوگرا نےگیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ رواں مالی سال میں گھریلوصارفین کیلئےگیس کی قیمتوں کو برقراررکھنےکا فیصلہ کیاگیا ہے،گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کا ریلیف صارفین کومنتقل نہیں کیا گیا۔نوٹیفکیشن کےمطابق کیپٹو پاورپلانٹس کیلئےگیس نرخوں میں یکم جولائی سےاضافہ کردیا گیا، سی پی پیزکیلئےفی ایم بی بی ٹی یو 250 روپےتک کا اضافہ کیاگیا ہے۔ سی پی پیزکیلئےموجودہ قیمت 2750 سےبڑھا کر 3 ہزارروپے فی ایم ایم بی ٹی یومقررکی گئی ہے۔ذرائع کےمطابق گھریلوصارفین کیلئےقیمتوں میں 10 فیصد تک کمی کا فیصلہ اوگرا نےحکومت کو بجھوایا تھا، قیمت میں کمی نہ کرنےسےآئندہ مالی سال 100 ارب سےزائد اضافی وصولیاں متوقع ہیں۔