سوشل ایشوز

خیبرپختونخوا میں ناقص دودھ کی بھرمار، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

خیبرپختونخوا کی فوڈ سیفٹی اور ہلال فوڈ اتھارٹی نے صوبے میں دودھ کے نمونے حاصل کیے اور ان کو چیک کرنے کے بعد 93 فیصد نمونوں کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا

پشاور(کھوج نیوز) خیبرپختونخوا میں ناقص دودھ کی بھرمار ہونے کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں جس کی بناء پر حکومت نے فروخت ہونیوالے دودھ کے نمونہ جات اکٹھے کیے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی فوڈ سیفٹی اور ہلال فوڈ اتھارٹی نے دودھ کا معیار چیک کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائی اور یہ مِلک سیمپلنگ مہم 27 جون سے7 جولائی تک چلائی گئی۔اتھارٹی کے مطابق صوبے بھر سے 3 لاکھ 23 ہزار لیٹرز دودھ سے 583 نمونے لے کر تجزیہ کیا گیا۔ اتھارٹی نے بتایاکہ صوبے بھر میں دودھ کے 93 فیصد نمونے غیرتسلی بخش قرار پائے گئے۔ اتھارٹی کے مطابق تجزیاتی رپورٹ میں دودھ کے 541 نمونے غیرمعیاری اور مضرصحت پائے گئے۔ خیبرپختونخوا کی فوڈ سیفٹی اور ہلال فوڈ اتھارٹی نے صوبے میں دودھ کے 93 فیصد نمونوں کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button