سوشل ایشوز

محکمہ ریلوے نے ٹرین پر سفر کرنے والے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اے سی کلاس ٹکٹ میں 100 سے 150 روپے تک جبکہ اکانومی کلاس کے کرایوں میں 50 روپے تک کمی کی گئی ہے اس اطلاق ہفتہ 3اگست سے ہوگا

اسلام آباد (کھوج نیوز) محکمہ ریلوے نے ٹرین پر سفر کرنے والے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے جس کے بعد ٹرین پر سفر کرنے والے مسافروں کے کرایوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ریلویز کے مطابق کمی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کیلئے کی گئی ہے۔ ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ اے سی کلاس ٹکٹ میں 100 سے 150 روپے تک جبکہ اکانومی کلاس کے کرایوں میں 50 روپے تک کمی کی گئی ہے۔ ترجمان ریلویز کے مطابق کمی کا اطلاق ہفتہ 3 اگست سے تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button