سوشل ایشوز

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 142 کیسز رپورٹ

محکمۂ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک 2 ہزار 389 ڈینگی وائرس کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 142 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمۂ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک 2 ہزار 389 ڈینگی وائرس کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 129، لاہور اور میانوالی سے تین تین ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اٹک، بہاولپور اور ساہیوال سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button