سوشل ایشوز

سوشل میڈیا پرپراپیگنڈہ کرنے، ہراسانی کےواقعات میں ملوث افراد اورافواہیں پھیلانے والوں کےگرد گھیرا مزید تنگ

وفاقی کابینہ نےنیشنل سائبرکرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی رولزکی منظوری دیدی جس کےمطابق ریاستی اداروں اورسرکاری شخصیات کےخلاف پراپیگنڈے پرسخت کارروائی ہوگی

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی کابینہ نےسوشل میڈیا پرپراپیگنڈہ کرنے، ہراسانی کےواقعات میں ملوث افراد اورافواہیں پھیلانے والوں کےگرد گھیرا مزید تنگ کردیا۔کھوج نیوز کےمطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نےنیشنل سائبرکرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی رولزکی منظوری دیدی جس کےمطابق ریاستی اداروں اورسرکاری شخصیات کےخلاف پراپیگنڈے پرسخت کارروائی ہوگی، سائبرکرائمزمیں ملوث افراد کو 5 تا 15 سال تک سزا اوربھاری جرمانہ ہوگا۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ 11 ماہ بعد این سی سی آئی اے پورے اختیارات کےساتھ فعال ہوگئی ہے، این سی سی آئی اے سائبرکرائمز کےخلاف کارروائی کیلئےعالمی اداروں سے رابطےکی مجازہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button