سوشل ایشوز

نیپرا نے بجلی کے بلوں سے ستائی عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کردی' یہ کمی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا ) نے بجلی بلوں سے ستائی عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے جس کے مطابق بجلی بلوں کے نرخوں میں کتنی کمی ہوگی؟ پتا چل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کردی۔ نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کا ریلیف بجلی صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔ نیپرا کے مطابق جن صارفین کو بل جاری ہوچکے ہیں، انہیں یہ ریلیف نومبر کے بل میں دیا جائیگا۔ نیپرا کے مطابق سی پی پی اے نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں57 پیسے کمی کی درخواست کی تھی۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button