سوشل ایشوز

ڈاکوئوں کی انوکھی ڈکیتی، ڈلیوری بوائے سے دو پیزے چھین کر فرار

پولیس نے تھانہ صدر میں 1800 روپے مالیت کے دو پیزے چھیننے پر ڈکیتی کے الزام میں دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی ہے

فیصل آباد(کھوج نیوز) فیصل آباد میں ڈاکوئوں کی انوکھی ڈکیتی، پیزا ڈلیوری بوائے سے موٹر سائیکل سوار اسلحہ کے زور پر دو پیزے چھین کر فرار ہو گئے ، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس نے پیزے چھیننے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق دانیال گارڈن میں 23اکتوبر کی رات ایک بجے پیزا ڈلیوری کا بذریعہ فون آرڈر موصول ہوا جس پر ڈلیوری بوائے ماجد پیزا ڈلیور کرنے کے لیے گلی نمبر 3 پہنچا تو موٹرسائیکل سوار دو افراد نے اسلحہ کے زور پر دونوں پیزے چھین لیے اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے تھانہ صدر میں 1800 روپے مالیت کے دو پیزے چھیننے پر ڈکیتی کے الزام میں دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button