سوشل ایشوز
خیبرپختونخوا میں کتنے ہزار بچے پولیو قطرے پینے سے محروم رہ گئے؟ہوشربا رپورٹ آگئی
خیبر پختونخوا کے 34 اضلاع میں چلائی گئی انسداد پولیو مہم کی تفصیلات جاری کردی گئیں

پشاور(کھوج نیوز) خیبر پختونخوا کے 34 اضلاع میں چلائی گئی انسداد پولیو مہم کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ پشاور سےمحکمہ صحت کےمطابق انسداد پولیو مہم 28 اکتوبرسے 3 نومبرتک چلائی گئی۔ محکمہ صحت کےمطابق 92 ہزار بچےگھروں میں نہ ہونےسےقطروں سےمحروم رہے، 21 ہزار والدین نےبچوں کو پولیو سےبچاؤ کےقطرے پلوانےسےانکارکیا۔ محکمہ صحت کےمطابق 72 لاکھ سےزیادہ بچوں کو پولیو سےبچاؤ کےقطرے پلانےکا ہدف مقررکیا تھا، جبکہ مجموعی طور پر 71 لاکھ بچوں کو پولیو سےبچاؤ کےقطرے پلائےگئے۔



