سوشل ایشوز

گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ کی وجوہات کیا ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئی ہیں

سال 2024ء آٹو موبائل انڈسٹری کیلئے اچھا ثابت نا ہوا۔ گاڑیوں پر لگے کسٹم 'ڈیوٹی' ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت کیپٹل ویلیو ٹیکس میں کمی نا ہونے کے باعث انڈسٹری بحران کا شکار رہی

اسلام آباد (کھوج نیوز) گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟ سال 2024ء میں گاڑیوں کی خریدو فروخت میں اضافہ ہوا یا کمی؟ تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سال 2024ء آٹو موبائل انڈسٹری کے لیے اچھا ثابت نا ہوا۔ گاڑیوں پر لگے کسٹم ‘ڈیوٹی’ ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت کیپٹل ویلیو ٹیکس میں کمی نا ہونے کے باعث آٹو موبائل انڈسٹری بحران کا شکار رہی۔ جنرل سیکرٹری موٹر کار ایسوسی ایشن کاشف تیمور کا کہنا تھا کہ قوت خرید میں کمی کے باوجود مزید ٹیکسسز لگائے جاتے ہیں، جو ہمارے لیئے زیادہ مشکلات کا باعث بنتی ہیں ۔ پچھلے سال سے اب تک مارکیٹ نیچے سے نیچے جارہی ہے۔ گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے پر شہری بھی پریشان ہیں، گاڑیاں خریدنے کے خواہشمندوں کا کہنا ہے کہ جو گاڑیاں پہلے 25 لاکھ میں بک ہو رہی تھی اب 47 لاکھ روپے میں بک ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button