سوشل ایشوز

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز (PAS) اور صوبائی مینجمنٹ سروس (PMS) کے افسران کیلئے قرض اسکیم متعارف کرائی جس کے تحت محض 2 فیصد مارک اپ پر فنڈز حاصل کر سکتے ہیں

اسلام آباد(کھو ج نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے جس کے بعد ملازمین خوشی سے جھوم اٹھے ہیں ، حکومت نے ملازمین کیلئے حیران کن سکیم متعارف کروائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملازمین کو قرضہ دینے کی سکیم کے سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کی سربراہی فنانس سیکرٹری مجاہد شیر دل کر رہے ہیں، تاکہ اس پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔ یہ اقدام افسران کو مالیاتی معاونت فراہم کرتا ہے، جس میں قرض کی حد ان کے گریڈ کے مطابق مقرر کی گئی ہے جو کچھ یوں ہے۔ گریڈ 17 کے افسران زیادہ سے زیادہ 50 لاکھ روپے تک کے قرض کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔گریڈ 18 کے افسران کے لیے 1.5 کروڑ روپے تک، گریڈ 19 اور 20 کے افسران زیادہ سے زیادہ 2 کروڑ روپے تک، سینئر افسران، گریڈ 21 اور 22 کے، 25 کروڑ روپے تک قرض لے سکتے ہیں۔ یہ سکیم افسران کو ان کی ضروریات کے مطابق مالی تعاون فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات میں سے ایک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button