بیورو کریسی جیت گئی، قانون ہار گیا، وزراء کی حکم عدولی، آئی جی اسلام آباد کی چھٹی
آئی جی موٹروے اگلے احکامات تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کریں اور ان کی جگہ محکمہ داخلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دینے والے رفعت مختار کو تعینات کردیا تھا

اسلام آباد(کھوج نیوز) بیوروکریسی ایک بار پھر جیت گئی اور قانون ہار گیا ہے ، وزراء کی حکم عدولی کرنا آئی جی اسلام آباد موٹروے سلمان چوہدری کو لینے کے دینے پر گئے اور ان کی چھٹی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر کو بظاہر دو طاقتور وفاقی وزراء کے سامنے کھڑے ہونے کی سزا دیتے ہوئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) موٹروے پولیس کے عہدے سے ہٹا کر آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی بنا دیا گیا ہے۔ بیوروکریسی کے مطابق آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی ایسے افسران کو بنایا جاتا ہے جن کو اعلی افسران نے سزا دی ہو۔ بتایا گیا ہے کہ ایک روز قبل وفاقی حکومت نے سابق آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس (این ایچ اینڈ ایم پی) سلمان چوہدری کو ہدایت کی تھی کہ وہ اگلے احکامات تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کریں اور ان کی جگہ محکمہ داخلہ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دینے والے رفعت مختار کو تعینات کردیا تھا تاہم اس پیشرفت سے باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ سلمان چوہدری کو این ایچ اینڈ ایم پی کا انتظامی کنٹرول وزارت مواصلات سے وزارت داخلہ منتقل کرنے کی تجویز کی مخالفت کے بعد ہٹا دیا گیا۔ اس کے علاوہ، افسر نے فورس میں بھرتیوں کے معاملے پر وزارت مواصلات کے انچارج وزیر کو بھی ناراض کیا تھا۔