سوشل ایشوز

ہوشیار خبردار ……… شناختی کارڈ نہ بنوانے والوں کیلئے شکنجہ تیار، کیا سزا ملے گی؟

بروقت درخواست نہ دینے پر نادرا آرڈیننس کے سیکشن 30 (e) کے مطابق 6 ماہ تک قید بامشقت یا 50,000 روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) ہوشیار خبردار ………… شناختی کارڈ نہ بنوانے والوں کے لئے شکنجہ تیار کرلیا گیا ہے ان کو کیا سزا ملے گی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی کارڈ نہ بنوانے والوں کیلئے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر شہری کیلئے 18 سال کی عمر مکمل کرنے پر قومی شناختی کارڈکا حصول لازمی ہے،نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 9 (1) کے تحت 18 سال کی عمر کے بعد 90 دن کے اندر شناختی کارڈ کیلئے درخواست دینا ضروری ہے۔ بروقت درخواست نہ دینے پر نادرا آرڈیننس کے سیکشن 30 (e) کے مطابق 6 ماہ تک قید بامشقت یا 50,000 روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button