سوشل ایشوز

مرغی کے نرخوں میں اضافے کی وجہ سامنے آگئی

مرغی میں نرخوں میں اضافے کی بنیادی وجہ چوزوں کی قلت ، اور دوسری وجہ مارکیٹ میں موجود مہنگا چوزہ ہے

لاہور(کھوج نیوز) اس وقت پاکستان میں مرغی کی قیمتوں میں ہوشرباء اضا فہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔مرغی کی قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ سامنے آگئی ہے۔پولٹری ذرائع کے مطابق مرغی کے نر خوں میں اضافے کی بنیادی وجہ چوزوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ پہلے چوزے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوا لیکن اب مارکیٹ میں مہنگا چوزہ بھی دسیتاب نہیں، پنجاب میں چوزے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی کمپنیوں کی اجارہ داری کی وجہ سے چوزہ مہنگا بھی ہے اور نایاب بھی جس کی قیمت کم ہوئے بغیر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ممکن نہیں، کئی روز سے چوزہ نہ ملنے کی وجہ سے پولٹری فارمز میں نیا چوزہ نہیں ڈالا گیا جس کی وجہ سے مرغی کی نئی کھیپ بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔لاہور میں مرغی کا گوشت آج مزید مہنگا ہونے کے بعد 700 روپے کلو ہوگیا جبکہ سرکاری نرخ 595 روپے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button