سوشل ایشوز

فوج بجلی چوروں کو کیسے پکڑے گی؟ فوجی حکام کا منصوبہ بھی سامنے آگیا

رینجرز پہلے مرحلے میں اوکاڑہ سرکل میں معاونت کرے گی، لیسکو کی جانب سے ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن بھی ہوگا: لیسکو نوٹیفکیشن میں واضح

لاہور(کھوج نیوز) بجلی چوروں اور ڈیفالٹروں کی شامت آگئی، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا، فوج بجلی چوروں کو کیسے پکڑے گی؟ اس حوالے سے فوجی حکام کا منصوبہ بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) انتظامیہ نے ڈیڈ ڈیفالٹرز اور بجلی چوروں کے خلاف رینجرز کی طلب کی ہے، لیسکو نوٹیفکیشن کے تحت رینجرز پہلے مرحلے میں اوکاڑہ سرکل میں معاونت کرے گی، لیسکو کی جانب سے ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن بھی ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ اوکاڑہ سرکل کے دور دراز دیہات میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ہوگا، اوکاڑہ کے بعد قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ سرکل تھری نارنگ منڈی میں بھی آپریشن کیا جائے گا، کیونکہ ان سرکلز میں ڈیفالٹرز اور لاسز زیادہ نکلے ہیں، آپریشن میں لیسکو اسٹاف کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button