سوشل ایشوز

انسانی سمگلنگ کے بڑھتے واقعات،ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر افسران کے تقررو تبادلے

انسانی سمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ایف آئی اے نے بڑے پیمانے پر افسران اور ملازمین کے تقررو تبادلے ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(کھوج نیوز)انسانی سمگلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ایف آئی اے نے بڑے پیمانے پر افسران اور ملازمین کے تقررو تبادلے کر دیے گئے۔ان افسران میں ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹلیکچول پراپرٹی رائٹس ہیڈکوارٹر احمد رضوان خان کا کمپوزیٹ سرکل گوجرانوالہ زون تبد یل کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن ونگ قمرالزمان کو اینٹی ہیومن سمگلنگ ونگ میں تعینات کردیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ونگ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر طارق مسعود کو پی بی سی اینٹی کرپشن ونگ اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر فرخ بیگ کا سکیورٹی برانچ تبادلہ کردیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر محمد طارق کا آئی پی آر ونگ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر تبادلہ کردیا گیا،ڈپٹی ڈائریکٹر سعد اللہ خان محسود کا باچا خان ائیر پورٹ ایف آئی اے پشاور زون تعینات کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ اے ایس آئی عبدالصمد کارپوریٹ کرائم سرکل سے امیگریشن علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ تعینات کر دیا گیا ۔اے ایس آئی شہریار کا اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور سے ایف آئی اے امیگریشن علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ تعینات کر دیا گیا۔

ایس آئی بلال عباس کا امیگریشن ونگ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سیاے ایچ ٹی سی سرکل تعینات کر دیا گیا۔ ایس آئی خالد محمود اور اسد شریف کو امیگریشن ونگ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ تعینات کردیا گیا،اے ایس آئی محمد سعید کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ سے سی بی سی سرکل تبادلہ کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button