سوشل ایشوز

پنجاب سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ ورکرز کے لئے اچھی خبر آگئی

ایم ایس صاحبان ورکرز کو ایک چھت تلے تمام طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور ورکرز کے علاج و معالجہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی: کمشنر سوشل سکیورٹی

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ ورکرز کے لئے اچھی خبر، سوشل سکیورٹی ہسپتال شاہدرہ میں آنکھوں کے آپریشن کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے جو کہ مریضوں کیلئے بڑی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل سکیورٹی محمد علی کی خصوصی ہدایت پر دو سال بعد ہسپتال میں آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ سوشل سکیورٹی محمد علی کو ہیڈآفس میں اجلاس کے دوران آپریشن کے حوالے سے کئے جانیو الے اقدامات بارے بریفنگ بھی دی گئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سوشل سکیورٹی ہسپتال میں ہفتہ کے تین روز آنکھوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کے آپریشن کئے جائیں گے جبکہ رواں ہفتے آنکھوں کی 2 سرجریاں کی گئی ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آپریشن میں استعمال ہونے والے طبی آلات کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے اور ہفتہ کے 6روز او پی ڈی کی سہولت بھی مہیا کی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمشنر سوشل سکیورٹی نے اپنے حالیہ دورہ کے دوران ہسپتال میں آنکھوں کے آپریشن نہ ہونے کا سخت نوٹس لیا تھا جبکہ سوشل سکیورٹی کے کمشنر محمد علی نے ہسپتال ایم ایس ڈاکٹر مظہر اعوان و دیگر متعلقہ عملہ کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو علاج ومعالجہ کی جدید سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحی ہے۔ کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی کا کہنا تھا کہ ایم ایس صاحبان ورکرز کو ایک چھت تلے تمام طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور ورکرز کے علاج و معالجہ میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button