وزیراعلیٰ پنجاب کا خواب / سڑکیں بحال’ پنجاب خوشحال’ صوبہ بھر میں شاہرائوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری
تین اضلاع ساہیوال، پاک پتن اور بہاؤلنگر کو ملانے والی شاہراہ کا تعمیراتی کام 25 فیصد مکمل69 کلومیٹر لمبی شاہراہ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے: ملک صہیب احمد بھرتھ

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کا خواب / سڑکیں بحال پنجاب خوشحال کے سلسلے میں صوبہ بھر میں شاہرائوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے جس پر ملک صہیب احمد بھرتھ کو بریفنگ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کو ساہیوال تا بہاؤلنگر شاہراہ کی تعمیر پر بریفنگ دی گئی ، صوبائی وزیر کو بریفنگ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران نے دی۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ تین اضلاع ساہیوال، پاک پتن اور بہاؤلنگر کو ملانے والی شاہراہ کا تعمیراتی کام 25 فیصد مکمل69 کلومیٹر لمبی شاہراہ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 ارب کی لاگت شاہراہ کو دو رویہ کی کیا جا رہا ہے جبکہ شاہراہ کی تعمیر سے 80 لاکھ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو بہترین سفری سہولیات میسر ہونگی اور زرعی اشیاء کی ترسیل میں آسانی بھی ہوگی۔