سوشل ایشوز
حکومت کا عوام پر پیٹرول بم ،کتنا اضافہ کیا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے،

اسلام آباد (کھوج نیوز ) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔جس میں حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے اور 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اوگر ا نے حالیہ قیمتوں میں اضا فہ بین الاقوامی سطح میںاضافے کا بعد کیا ہے ۔



