سوشل ایشوز

محکمہ صحت کا اہم اجلاس کیا اہم امور زیر غور آئے ؟

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پوسٹ گریجویٹ ایڈمیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا

لاہور(کھوج نیوز) لاہور میںصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پوسٹ گریجویٹ ایڈمیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا ۔اس اجلاس کے دوران لیول 3 اور لیول 4 کی پی جی ٹریننگ و دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس اجلاس میں متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر کو بریفننگ بھی دی۔اس اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود، سپیشل سیکرٹریز طارق محمود رحمانی اور ذیشان شبیر رانا، ایڈیشنل سیکرٹریز اشفاق الرحمن اور سدرہ سلیم نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران لیول 3 اور لیول 4 کی پی جی ٹریننگ و دیگر امور پر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس حوالہ سے متعلقہ افسران کو ہدایات بھی دے دی گئی ہیں،اور اس میں مزید بہتری کیسے لائی جا سکتی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button