سوشل ایشوز

ڈی سی لاہورکا پولیوٹیموں کا جائزہ،اہداف یقینی بنانے کی ہدایت

ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے پولیو ٹیموں سے ملاقات کی اور ان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی بچی پولیو کے قطرے پیئے بغیر نہ رہے اوروالدین اپنے بچوں کو پولیو کے دوقطرے لازمی پلائیں

لاہور(کھوج نیوز)ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے پولیو کی ٹیموں سے ملاقات کی اور پولیوکی صورتحال سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ڈور ٹو ڈور پولیو کے دو قطروں کی اہمیت کے بارے میں آگاہی دی جائے۔انھوں نے کہا کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پئے بغیر نہ رہے، مسڈ و ریفیوزل کیسز کی طرف خصوصی توجہ دی جائے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ پولیو مہم میں اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے اور اس کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔ان نے پولیو ورکرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ورکرز پولیو مہم میں کام ڈیوٹی نہیں بلکہ قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button