سوشل ایشوز
موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل بادل آئیں گے، بادلوں کے باعث پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا

لاہور(کھوج نیوز ) پنجاب سمیت ملک بھر میں اس وقت خشک سردی کی لہر چل رہی ہے ۔جس کی وجہ سے راتیں ٹھنڈی اور دن گرم ہیں ۔لیکن اب محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں موسم کے حوالے سے نوید سنادی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل بادل آئیں گے، بادلوں کے باعث پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا۔
گجرانوالہ، راولپنڈی، پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ اسی طرح لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بادلوں یہ سلسلہ آج اور کل بھی جاری رہے گا۔



