وائس چیئرمین ایل ڈی اے کا مختلف علاقو ں کااہم دورہ،تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ
وائس چیئرمین ایل ڈی اے اور ڈی جی ایل ڈی اے نے فیروزپور روڈ، گجومتہ اور ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا

لاہور(کھوج نیوز )وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مر غوب کی ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فیروزپور روڈ، گجومتہ اور ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا،اور فیروزپور روڈ، سلمان پارک، نشتر کالونی میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتا یا گیا مین فیروزپور روڈ پر واسا سیوریج لائن ڈال رہا ہے، بارشی پانی کے نکاس کا بہتر نظام بنایا جائے گا۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ نشتر اور سلمان پارک کی گلیوں کو سسٹین ایبل ماڈل کے تحت ماڈل بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ فٹ پاتھ پر ٹف ٹائلز، اور پیور کی تنصیب کا کام کیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی سلمان پارک ، نشتر مین روڈ پر بھی اسفالٹ کرنے کی ہدایت۔ بریفنگ میں یہ بھی بتا یا گیا کہ سلمان پارک کی گلیوں میں واٹر سپلائی لائنز ڈال دی ہیں، سیوریج لائنز کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔
اس موقع پر وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب کا کہنا تھا کہ سلمان پارک کی گلیوں میں ترقیاتی کام جلد مکمل کر کے ماڈل بنایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ سلمان پارک، نشتر کے علاقے کو ماڈل بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لائی جائے۔