ڈی سی لاہور کی رائیونڈ مرکز آمد، اجتماع انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
اجتماع انتظامیہ نے ڈی سی لاہور کو بتا یا کہ اجتماع گاہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ رہائش، پارکنگ، لائٹنگ اور ٹریفک انتظامات مکمل ہیں

لاہور( کھوج نیوز)ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی رائیونڈ مرکز آمد ہوئی۔ سی او ایم سی ایل اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی لاہور کی اجتماع منتظمین سے ملاقات ہوئی اور انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اجتماع انتظامیہ نے ڈی سی لاہور کو بتا یا کہ اجتماع گاہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ رہائش، پارکنگ، لائٹنگ اور ٹریفک انتظامات مکمل ہیں۔ اجتماع انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کا شکریہ ادا بھی کیا گیا ۔ڈی سی لاہور سید موسی رضا کی اجتماع انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ۔
ڈی سی لاہور نے انتظامیہ اور آلائیڈ محکمے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اجتماع کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنائیں اور اجتماع کی جانب جانے والے راستوں پر ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ نہ ہونے دی جائے ان کا کہنا تھا کہ ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
