سوشل ایشوز
میو اسپتال میں ذمہ داروں کے خلاف بڑا ایکشن ،کون کون نوکری سے فارغ ؟
میو اسپتال میں نئی لفٹ گرنے کے واقعے پر اسپتال انتظامیہ نے لائن سپرٹنڈنٹ کو معطل کردیا ہے

لاہور(کھوج نیوز )میو اسپتال میں نئی لفٹ گرنے کے واقعے پر اسپتال انتظامیہ نے لائن سپرٹنڈنٹ کو معطل کردیا ہے ۔ محکمہ صحت پنجاب نے لائن سپرٹنڈنٹ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی بھی شروع کر دی ہے ۔
اس حوالے سے وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ لفٹ کے معیار کو برقرار نہ رکھنے والی کمپنی کے خلاف کاروائی ہوگی۔انھوں نے کہا کہ لفٹ گرنے کی واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور تمام اسپتالوں کو لفٹوں کی جانچ پڑتال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
