چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ کیوں ہو رہا ہے ؟چونکا دینے والے حقائق منظر عام پر آگئے
اس وقت ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں، لیکن ملیں بیچنا نہیں چاہتیں، شوگر ملیں ہر طرف سے منافع میں ہی رہتی ہیں:ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین

لاہور(کھوج نیوز)چینی کی قیمت میں مسلسل اضافے نے عوام کو پریشان کر دیا ہے ۔رمضان کے پہلے عشرے میں چینی کی قیمت میں فی کلو پندرہ روپے تک اضافہ ہوا ہے جب کے ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں، لیکن ملیں بیچنا نہیں چاہتیں، شوگر ملیں ہر طرف سے منافع میں ہی رہتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے اس پر نوٹس نہ لیا تو یہ چینی 250روپے فی کلو تک فروخت ہو سکتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلے ایکسپورٹ کرتے ہیں، پھر وہی چینی امپورٹ کرتے ہیں۔ان نے کہا کہ450 روپے گنا کسانوں سے خریدا گیا ہے اور چینی اس حساب سے 100 روپے ہونی چاہئے۔ اب اگلی فصل 9 ماہ بعد آئے گی ۔
ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ جتنی چینی گوداموں میں پڑی ہے، انہیں سیل کردیں، یہ المیہ ہے ایک کلو چینی خریدنے والا اب آدھا کلو چینی لے رہا ہے۔