سوشل ایشوز
کیا عید سے قبل بارش ہوگی؟محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
محکمہ موسمیات نے 25 سے 27 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے

لاہور(کھوج نیوز )محکمہ موسمیات نے 25 سے 27 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)کے مطابق 25 سے 27 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، منڈی بہاوالدین، شیخوپورہ، حافظ آباد،گجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ، نارووال،فیصل آباداور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارشوں کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور،بہاولپور، خانیوال، لیہ، بھکر، ساہیوال اور پاکپتن میں بھی بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ مری،گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی بھی کی ہے۔