سوشل ایشوز
عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

پشاور(کھوج نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت نے جاری اعلامیہ میں عید کے لیے 31 مارچ سے 2 اپریل(پیر سے بدھ)تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبل وفاقی حکومت بھی عید الفطر کے حوالے سے 31 مارچ سے 2 اپریل تک تعطیل کا اعلان کر چکی ہے۔
سرکاری ملازمین ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے باعث کل 5 چھٹیاں منا سکیں گے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستان میں عید الفطر کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔