شوبز

عید پر 5 چھٹیاں، نبیل قریشی آپے سے باہر، سوشل میڈیا پر بڑا بیان داغ دیا

نبیل قریشی کا عید پر 5 چھٹیاں ملنے پر طنز' ماشا اللہ ملک میں اتنی ترقی ہو رہی ہے ،اس پر اتنی چھٹیاں تو بنتی ہیں، فلم ڈائریکٹر

کراچی(شوبز رپورٹر، آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی نے اس بار عید الفطر پر 5 چھٹیاں ملنے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بڑا بیان داغ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے ہدایت کار نبیل قریشی نے انسٹاگرام پر انسٹا اسٹوری پر عید کے موقع پر ملنے والی 5 چھٹیوں کے اعلان کی خبر کا سکرین شارٹ شیئر کیا اور لکھا کہ بھئی ماشا اللہ اتنی ترقی ہو رہی ہے ،اس پر اتنی چھٹیاں تو بنتی ہیں۔نبیل قریشی کے اس طنز سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں ان دنوں کوئی بہت ضروری کام در پیش ہے اور یہ 5چھٹیاں ان کے کام میں آڑے آرہی ہیں۔

شاہ رخ نے باحجاب لڑکی کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button