سوشل ایشوز

گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافے سے شہری پریشان ،عوام کی حکومت سے اہم اپیل

مٹن ،بیف اور چکن کے ریٹ میں مسلسل اضافے نے شہریوں کو پریشان کیا ہوا ہے ،حکومتی دعوؤں کے باوجود ان کے ریٹ پر قابو نہیں پایا جا رہا،عوام کی فوری ریلیف کی اپیل

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں زندہ مرغی کا سرکاری نرخ 383 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 515 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح مرغی کے گوشت کا سرکاری نرخ 595 روپے فی کلو ہے، لیکن یہ 760 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے۔

دوسری جانب شہر میں مٹن کا سرکاری ریٹ 1600 روپے فی کلو رکھا گیا ہے، جبکہ مارکیٹ میں یہ 2600 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، یعنی سرکاری قیمت سے 1000 روپے زیادہ، اس اضافے نے شہریوں کی جیبوں پر بڑا بوجھ ڈال دیا ہے۔

لاہور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ دکان دار سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل نہیں کر رہے، جس کی وجہ سے مہنگائی مزید بڑھ گئی ہے، اور صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مارکیٹ میں قیمتوں پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button