سوشل ایشوز

پنجاب کلچرڈے،پنجاب پولیس کا روایتی جوش وخروش

پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی پنجاب کی پہچان، روایتی پگڑی پہن کر سرکاری امور کی انجام دہی کی

لاہور(کھوج نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر، پنجاب پولیس کلچر ڈے روایتی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ
پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی پنجاب کی پہچان، روایتی پگڑی پہن کر سرکاری امور کی انجام دہی کی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کلچر ڈے منانے کا مقصد پنجاب کی خوبصورت ثقافت اور روایات کو زندہ رکھنا، آنے والے نسلوں کو آگاہ کرنا ہے۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ پنجاب کی شاندار تہذیب و تمدن کی ضامن خوبصورت ثقافت پر ناز ہے۔انھوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کلچر ڈے کے موقع پر پنجاب کی تہذیب و ثقافت اور روایات کے تحفظ کا عزم کرتی ہے۔پنجاب کی ثقافتی و تاریخی عمارات، لوک ورثہ کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس پنجاب کلچر ڈے روایتی جوش و جذبے سے منانے کے لئے اہلیان پنجاب کے شانہ بشانہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button