کے ڈی اے محکمہ کرپشن کنگ بن گیا، پینشن فنڈز میں کروڑوں کی خرد برد کا انکشاف
ملازمین کی بیواؤں کیلئے ماہانہ جاری ہونے 2 ارب 21 کروڑ روپے کے پینشن فنڈز میں سے کروڑں روپے بوگس پنشنرز کے نام پر نکلوانے کا انکشاف ہوا

کراچی (کھوج نیوز) کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کا محکمہ کرپشن کنگ بن گیا، ریٹائرڈ اور انتقال کرنے والے ملازمین کے پینشن فنڈز میں کروڑوں روپے کی خردبرد کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں ہوا جس میں اجلاس میں کے ڈی اے، لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) اور حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی(ایچ ڈی اے) کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق پیراز کے جائزہ کے دوران کے ڈی اے میں ریٹائرڈ ملازمین اور انتقال کرنے والے ملازمین کی بیواؤں کیلئے ماہانہ جاری ہونے 2 ارب 21 کروڑ روپے کے پینشن فنڈز میں سے کروڑں روپے بوگس پنشنرز کے نام پر نکلوانے کا انکشاف ہوا۔
سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں کے ڈی اے کے ڈائریکٹر فنانس کو معطل کردیا گیا جبکہ پنشن فنڈز میں ماہانہ کروڑوں روپے گھپلوں کے معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے کردی گئی۔ اجلاس میں کے ڈی اے میں ریٹائرڈ ملازمین و انتقال کرنے والے ملازمین کی بیواں کو بغیر کسی میریج سرٹیفکیٹ اور بغیر کسی تصدیق کے ماہانہ 2 ارب 21 کروڑ روپے پنشن کی مد میں رقم جاری ہونے پر آڈٹ نے اعتراض اٹھایا۔