سوشل ایشوز

خیبر پختونخواہ میں اربوں روپے کی مبینہ خردبرد،ہولناک کرپشن اسکینڈل

خیبر پختونخواہ حکومت کے مالی معاملات میں ایک ہولناک کرپشن اسکینڈل سامنے آ گیا ہے

پشاور(کھوج نیوز)خیبر پختونخواہ حکومت کے مالی معاملات میں ایک ہولناک کرپشن اسکینڈل سامنے آ گیا ہے، جس نے ہر سنجیدہ شہری کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ سرکاری اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی مبینہ خردبرد کا انکشاف ہوا ہے، جس میں اربوں روپے مشکوک انداز میں منتقل کیے گئے۔

تحقیقات کے دوران ایک حیران کن تفصیل سامنے آئی ہے کہ ایک سادہ ڈمپر ڈرائیور کے بینک اکاؤنٹ میں چار ارب روپے موجود پائے گئے، جب کہ مجموعی طور پر سات ارب روپے کی ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئیں۔ یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب مالیاتی اداروں نے غیرمعمولی رقوم کی نقل و حرکت پر سوالات اٹھائے۔

یہ اسکینڈل ان عناصر کو بے نقاب کر رہا ہے جو برسوں سے خود کو دیانت داری کے علمبردار اور دوسروں کو بھاشن دینے والے ظاہر کرتے آئے ہیں۔ ماضی میں پاپڑ بیچنے والوں اور چینی کے کاروباریوں کے کھاتوں میں اربوں روپے ڈالنے کے جھوٹے دعوے کرنے والے اب خود بے نقاب ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button