سوشل ایشوز

اپنے منفرد حسن اور اہمیت کی بدولت شہر کا دل سمجھی جانے والی ٹھنڈی سڑک کہا ں ہے ؟

حیدرآباد کی مشہور و معروف ٹھنڈی سڑک، جو اپنے منفرد حسن اور اہمیت کی بدولت شہر کا دل سمجھی جاتی ہے، روزانہ ہزاروں شہریوں اور مسافروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے

حیدرآباد(کھوج نیوز)حیدرآباد کی مشہور و معروف ٹھنڈی سڑک، جو اپنے منفرد حسن اور اہمیت کی بدولت شہر کا دل سمجھی جاتی ہے، روزانہ ہزاروں شہریوں اور مسافروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ اس شاہراہ پر حیدرآباد کی تمام بڑی تجارتی سرگرمیاں کی جاتی ہیں، جبکہ یہاں متعدد اہم سرکاری دفاتر جیسے کہ فیڈرل اسٹیٹ بینک آف پاکستان، اسسٹنٹ کمشنر کا دفتر، اور کئی وفاقی ادارے بھی قائم ہیں۔

ٹھنڈی سڑک کا اصل حسن اس کے دونوں اطراف گھنے، سرسبز درختوں کی قطاریں ہیں، جو نہ صرف خوبصورتی بکھیرتی ہیں بلکہ سخت گرمی میں بھی یہاں کی فضا کو خوشگوار اور ٹھنڈا رکھتی ہیں۔ جون اور جولائی کی جھلسا دینے والی گرمی میں بھی جب شہر کے دیگر علاقوں میں گرمی سے بچنا مشکل ہو جاتا ہے، ٹھنڈی سڑک پر سے گزرتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آپ کسی شمالی وادی میں سفر کر رہے ہوں جہاں تازہ ہوائیں اور خنک فضائیں ہر وقت ساتھ رہتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button