سوشل ایشوز

گرمی کی ستائے عوام کے لیے محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا

اسلام آباد (کھوج نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسلام آباد، راولپنڈی،اٹک، مری گلیات،کشمیر میں بارش ہوسکتی ہے، شہریوں سے گزارش ہے احتیاطی تدابیراختیارکریں۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں گرمی کا زورٹوٹ گیا ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔اس کے علاوہ سوات کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی، سوات کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش سے بجلی کی بندش اور شدید گرمی سے پریشان عوام کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ادھر بارش کے باعث دریائے سوات اور مقامی ندی نالوں میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم، ژالہ باری کے باعث آڑو کے باغات کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، جس سے مقامی کاشتکار تشویش میں مبتلا ہیں۔اس کے علاوہ رستم اور گردونواح میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button