سوشل ایشوز
موسلا دھار بارش، سڑکیں تالاب میں تبدیل، متعدد گاڑیاں و موٹرسائیکلیں بند

لاہور میں مسلسل 4 گھنٹے 14 منٹ بارش جاری رہی اور اب تک 178 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ سب سے زیادہ بارش نشتر ٹان میں ہوئی
لاہور(کھوج نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج صبح ہونے والی موسلا دھار بارش سے سڑکیں تالاب میں تبدیل ہو گئیں جس کی وجہ سے متعدد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں بارش سے نشیبی علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئی ہیں اور کئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں پانی میں بند ہو گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ لاہور میں مسلسل 4 گھنٹے 14 منٹ بارش جاری رہی اور اب تک 178 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی بھی لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہورہی ہے جب کہ آئندہ 24 گھنٹے میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔