سوشل ایشوز

ڈینگی ٹیسٹ کی فیس میں کتنا اضافہ ہوا؟

ڈینگی ٹیسٹ کیلئے خون کا ٹیسٹ سی بی سی 90 روپے میں ہوگا جبکہ ڈینگی کے دیگر ٹیسٹ این ایس ون، آئی جی ایم، آئی جی جی ٹیسٹ 1500 روپے میں کیا جائے گا

لاہور(کھوج نیوز) ڈینگی ٹیسٹ کی فیس میں کتنا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے پرائیویٹ لیبز کے لئے ڈینگی ٹیسٹ کے ریٹس کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈینگی ٹیسٹ کیلئے خون کا ٹیسٹ سی بی سی 90 روپے میں ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈینگی کے دیگر ٹیسٹ این ایس ون، آئی جی ایم، آئی جی جی ٹیسٹ 1500 روپے میں کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی ٹیسٹ رپورٹس 24 گھنٹے میں دی جائیں گی اور پرائیوٹ لیب کیلئے ڈینگی ٹیسٹوں کی قیمت پرعمل درآمد فوری ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button