سوشل ایشوز

پنجاب سے بلوچستان جانیوالی پبلک ٹرانسپورٹ پر حیران کن پابندی عائد

شام 5 بجے کے بعد کسی بھی مسافر گاڑی کو سرحدی علاقے بواٹہ پر روک دیا جائے گا اور بلوچستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی: ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان

ڈیرہ غازی خان (کھوج نیوز) پنجاب سے بلوچستان جانیوالی پبلک ٹرانسپورٹ پر حیران کن پابندی عائد کر دی گئی ؟ یہ پابندی کونسی ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) عثمان خالد نے بتایا ہے کہ شام 5 بجے کے بعد کسی بھی مسافر گاڑی کو سرحدی علاقے بواٹہ پر روک دیا جائے گا اور بلوچستان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی سی عثمان خالد کے مطابق ڈی جی خان سے شام 5 کے بعد کوئی بھی مسافر گاڑی بلوچستان داخل نہیں ہوسکے گی تاہم صبح 5 بجے کے بعد سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مسافروں کے قتل کے بعد حکومت نے احکامات جاری کیے لہذا ٹرانسپورٹرز شام کو سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button