سوشل ایشوز
گندم پر پابندی کا معاملہ، پنجاب حکومت کا کے پی کے حکومت کو خط

لاہور(کھوج نیوز) گندم اور آٹے پر پابندی کے معاملے پر پنجاب حکومت نے خیبرپختونخوا حکومت کو خط لکھ دیا ہے؟ اس خط کا متن کیا تھا؟ تمام ترتفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی معاون خصوصی سلمی بٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گندم اور آٹے کی نقل وحرکت کو غیرضروری سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے، پنجاب حکومت نے گندم یا آٹے کی بین الصوبائی نقل وحرکت پرکوئی پابندی نہیں لگائی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ گندم کی نقل و حرکت کے لیے باقاعدہ پرمٹ جاری کیے گئے، پرمٹ کے اجرا کا مقصد ذخیرہ اندوزی، سمگلنگ اور ناجائز منافع خوری پر قابو پانا ہے، پنجاب میں اس وقت گندم کے8 لاکھ 85 ہزار میٹرک ٹن سرکاری ذخائر موجود ہیں، پنجاب حکومت فلار ملز کو 3000 روپے فی من کے حساب سیگندم ریلیز کر رہی ہے۔



