گیس کی قیمتوں میں کتنی کمی کی گئی؟ اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) گیس کی قیمتوں میں کتنی کمی کی گئی؟ اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد نئی قیمت سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سوئی نادرن کے لیے گیس کی اوسط قیمت میں 3 فیصد جبکہ سوئی سدرن کے لیے گیس قیمت میں 8 فیصد کمی تجویز کی گئی ہے۔
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے سوئی نادرن کے لیے کمی کے بعد گیس کی قیمت 1804روپے8 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کیلئے گیس کی اوسط قیمت 1549 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کی گئی ہے۔ ترجمان اوگرا کے مطابق وفاقی حکومت سے ایڈوائس آنے کے بعد اوگرا گیس قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سے سلیب کے حساب سے گیس کی قیمتون پر ایڈاوئس ما نگی گئی ہے۔ ذرائع اوگرا کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے منظوری ہونے کی صورت میں صارفین کو فائدہ منتقل ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 40روز میں اوگرا کو جواب دینے کی پابند ہے بصورت فیصلہ خود بخود لاگو ہو جائے گا۔



