سوشل ایشوز

مسافر وین دریا میں گرنے سے 3افراد جاں بحق

راولپنڈی (کھوج نیوز) راولپنڈی میں مسافر وین دریا میں گرنے سے 3افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 4افراد اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے نکل آئے اور ان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثہ راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ آزاد پتن کے مقام پر پیش آیا جہاں ایک مسافر وین دریا میں جاگری۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ ممکنہ طور پر 8 سے 10 افراد گاڑی میں ہو سکتے ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی 6 گاڑیاں اور 20 سے زائد اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کردیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 4 افراد اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے نکل آئے اور ان افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ امدادی ٹیموں نے 3 لاشیں دریا سے نکال لی ہیں اوردیگر کی تلاش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button