ڈی جی پاسپورٹ کا بڑا حکمنامہ، کرپشن زدہ پاسپورٹ ملازمین اڑن چھو

اسلام آباد(کھوج نیوز) محکمہ پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) مصطفی جمال قاضی کی جانب سے بڑا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد کرپشن کرنے والے پاسپورٹ ملازمین اڑن چھو ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ کے جدید نظام سے محکمہ پاسپورٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا، افسران و عملہ کی کارکردگی سے لیکر تمام دفاتر میں شہریوں کا رش بھی مانیٹر ہوگا، نشاندہی کے بعد مسائل کو فی الفور حل کرنے کا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق نئے مانیٹرنگ سسٹم کے تحت پاسپورٹ دفاتر میں رش کی بھی خودکار نشاندہی کی جاسکے گی، جدید مانیٹرنگ سسٹم سے اسٹاف کی کارکردگی، پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل مانیٹر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نیٹ ورک مینجمنٹ سسٹم کے تحت بیک لاگ اور مشینری اسٹیٹس بھی مانیٹر ہوگا۔ محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی پاسپورٹ کے احکامات پر ہیڈکوارٹرز میں خصوصی 24/7مانیٹرنگ روم قائم کر دیا گیا ہے جس میں ڈیجیٹل اینٹگریٹڈ ڈیش بورڈ سے ڈیلی آپریشنز کی مانیٹرنگ اور ایولیوشن ہو گی۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئے نظام کے ذریعے پاسپورٹ درخواستوں اور ڈیلیوری کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی جا سکے گی، نئے سسٹم کے تحت پاسپورٹ کے اپلائی سے ڈیلیوری تک ہر مرحلے پر نگرانی کی جائے گی۔



