سوشل ایشوز

رجسٹریشن برانچیں کرپشن کا گڑھ، تگڑے رجسٹری محرر کے آگے اے ڈی سی آر بے بس

لاہور(راشد سعید سے) پنجا ب حکومت کا کرپشن مکائو نعرہ اڑن چھو’ رجسٹریشن برانچوں کو آن لائن یعنی (ای رجسٹریشن ) کرنے کے باوجود بھی کرپشن کا طوفان تھم نہ سکا، اعلیٰ افسران منتھلیاں لے کر خاموش ، سائل لاکھوں روپے رشوت دینے پر مجبور ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں قائم رجسٹریشن برانچوں کو ای رجسٹریشن میں تبدیل کرنے کے باوجود بھی کرپشن کا طوفان نہ تھم سکا، کرپٹ رجسٹری محرروں میں سے سمن ٹائون ای رجسٹریشن برانچ کا رجسٹری محرر ون فہیم الیاس چند دنوں میں ہی سب سے آگے نکل گیا اس رجسٹری محرر کے آگے اے ڈی سی آر بھی بے بس نظر آنے لگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سائل مہر عثمان جہانگیر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کو ایک درخواست دی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چند روز قبل سائل نے 11 عدد بیع نامہ جات پاسنگ کے لئے رجسٹری محرر ون فہیم الیاس کو دیںتو اس نے کہا کہ ایک لاکھ روپے دو گے تو تمہاریاں رجسٹریاں پاس ہو جائیں گی۔ جس پر سائل نے رشوت خور رجسٹری محرر کے ترلے منتیں کر کے 60ہزار روپے رشوت دی لیکن اس کرپٹ رجسٹری محرر نے سائل کو 8عدد رجسٹری پاس کروا کے دیں جبکہ باقی دو عدد رجسٹریاں ضبطی میں چلے گئیں۔ سائل نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے دونوں رجسٹریاں بحال کروائیں اور دوبارہ رجسٹری محرر کو 20-12-2025ء کو پاسنگ کے لئے دیں تو اس نے دوبارہ کاغذ پاس کروانے کے عوض رشوت کا مطالبہ کیا اور ساتھ دھمکی دی کہ رقم نہیں دو گے تو کوئی رجسٹری پاس نہیں ہوگی جس کے بعد کئی دن گزرنے کے بعد سائل کو مجبوراً اس کرپٹ افسر کو رشوت دینا پڑی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button