سوشل ایشوز

27مارچ کو ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان، مسافر پریشان

کوئٹہ (کھوج نیوز) پاکستان ریلویز نے 27مارچ کو یعنی کل بروز جمعہ کو ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والے مسافر پریشان ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ 27 مارچ کو ٹرین سروس فنی وجوہات اور ٹریک کی مرمت کے باعث معطل رہے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ نہیں ہوگی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس کر دیا جائے گا۔ ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن کے لیے چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی معطل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button