حارث رؤف کی انجری،شاہین آفریدی کا بیان سامنے آگیا
حارث رؤف کی انجری کے حوالے سے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میچز میں ان کی عدم دستیابی ہمارے لیے تکلیف دہ ہے
لاہور(سپورٹس ڈیسک) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی انجری کا بہت دکھ ہے۔ ایک بیان میں حارث رؤف کی انجری کے حوالے سے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میچز میں ان کی عدم دستیابی ہمارے لیے تکلیف دہ ہے۔ شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ فرنچائز کے لیے یہ دھچکا تو ہے مگر وہ پاکستان کا بھی اہم بولر ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل کی کرکٹ کے لیے انہیں ری کور ہونے کا وقت دیا گیا ہے ، حارث رؤف کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ لاہور قلندرز کم بیک کرے گی۔ واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔
گزشتہ روز حارث رؤف کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ٹیم کے ترجمان کا بتانا ہے کہ حارث رؤف کا کندھا ڈس لوکیٹ ہو گیا ہے، انہیں مکمل فٹ ہونے میں 4 سے 6 ہفتے لگ سکتے ہیں۔