کھیل

فاسٹ بولرحارث رؤف کے کندھےکی انجری کا شکار

حارث رؤف کے کندھے کا اسکین کرا لیا گیا۔ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم حارث رؤف کو مانیٹر کر رہی ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے کندھے کا اسکین کرا لیا گیا۔ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم حارث رؤف کو مانیٹر کر رہی ہے۔ گزشتہ روز حارث رؤف کراچی کنگز کے خلاف میچ کے آخری اوور میں کیچ لیتے ہوئے گرے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد میچ  2 وکٹ سے جیت لیا تھا۔ لاہور قلندرز کا 176 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے آخری گیند پر حاصل کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button