محمد رضوان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ میچز میں شرکت مشکوک
رضوان کی اسکین رپورٹ کا ماہرین سے معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسکین رپورٹ کا انگلینڈ میں کنسلٹنٹ سے معائنہ کرایا جا رہا ہے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)محمد رضوان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ میچز میں شرکت مشکوک قرار دے دی گئی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی اسکین رپورٹ کا ماہرین سے معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسکین رپورٹ کا انگلینڈ میں کنسلٹنٹ سے معائنہ کرایا جا رہا ہے، پی سی بی طریقے کار کے مطابق مشاورت مکمل کر رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ معائنہ اور مشاورت کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ میچز میں شرکت کا فیصلہ ہو گا۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث نہیں ہوسکا تھا جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے اور تیسرا نیوزی لینڈ نے جیتا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور پانچواں میچ لاہور میں شیڈول ہے۔