پاکستان

پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی نوازشریف کا بیانیہ "ووٹ کو عزت دو "یاد آگیا

ڈاکٹر یاسمین راشد جو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت جیل میں ہیں نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط لکھ دیا۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی نوازشریف کا بیانیہ "ووٹ کو عزت دو "یاد آگیا،رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما، سابق وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد جو 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت جیل میں ہیں نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط لکھ دیا۔ خط کے متن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس کو بتایا ہے کہ ضمنی الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی، ضمنی الیکشن میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دفن کر دیا گیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے خط میں مزید لکھا ہے کہ 8 فروری کو انہیں اندازہ نہیں تھا لوگ بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دینے لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے، اتنے ظلم کے باوجود لوگ نکلے اور تحریک انصاف کو کامیاب کرایا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق ن لیگ کو مجبوراً اپنے ساتھیوں کے ساتھ فارم 47 لے کر حکومت بنانی پڑی، اس بار ڈبوں میں جعلی ووٹ ڈالے گئے، کوئی شرم کرو کوئی حیا کرو عوام کے ساتھ کتنا ظلم کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button