کھیل
پاکستان سےسیریزاورٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،انگلینڈ نےاسکواڈ کا اعلان کردیا
انگلش اسکواڈ میں فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری بار مارچ 2023ء میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔
لندن(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے پاکستان سے سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ انگلش اسکواڈ میں فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری بار مارچ 2023ء میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔ پاکستان کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلش ٹیم کی قیادت جوش بٹلر کریں گے۔
انگلینڈ کے اسکواڈ میں معین علی، جونی بیئرسٹو، ہیری بروک، سیم کرن اور بین ڈکٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ٹوم ہارٹلے، ول جیکس، کرس جورڈن، لیام لونگسٹن، عادل رشید، فل سالٹ، ریس ٹاپلے اور مارک ووڈ بھی انگلش اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون 2024ء سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے جا رہا ہے۔