کھیل

کھلاڑی مشکل ترین کیچ کیسے پکڑ لیتے ہیں؟حیران کن تحقیق سامنے آگئی

کچھ افراد نے فی سیکنڈ 35 جھماکے دیکھے جبکہ کچھ ایسے بھی تھے جو فی سیکنڈ 60 سے زائد جھماکے دیکھنے میں کامیاب رہے: تحقیق میں دعویٰ

آئر لینڈ(سپورٹس ڈیسک) کھلاڑی مشکل ترین کیچ کیسے پکڑ لیتے ہیں؟ حیران کن تحقیق سامنے آنے کے بعد متحرک اشیا ء کی رفتار کے بارے میں لوگوں کے اندازے بھی مختلف ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ Trinity کالج کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ متحرک اشیا ء کی رفتار کے بارے میں لوگوں کے اندازے بھی مختلف ہوتے ہیں، یعنی کچھ افراد فی سیکنڈ دیگر سے زیادہ تفصیلات ‘دیکھنے’ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس تحقیق کے لیے ماہرین نے فلیکرز ٹیسٹ کو استعمال کیا۔ فلیکرز ٹیسٹ میں تیز رفتاری سے روشنی کو بند اور کھولا جاتا ہیاور مخصوص وقت کے بعد لائٹ کو کھول دیا جاتا ہے۔

تحقیق میں شامل افراد سے پوچھا گیا کہ کس وقت روشنی کے جھماکے رک گئے تھے۔ کچھ افراد نے فی سیکنڈ 35 جھماکے دیکھے جبکہ کچھ ایسے بھی تھے جو فی سیکنڈ 60 سے زائد جھماکے دیکھنے میں کامیاب رہے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ کچھ افراد کو مخصوص جگہوں جیسے گیندوں کے کھیل میں ردعمل کے وقت کے لحاظ سے سبقت حاصل ہوتی ہے۔ یہ افراد فی سیکنڈ زیادہ تفصیلات دیکھ رہے ہوتے ہیں جس کے باعث ان کے لیے مشکل کیچ پکڑنا آسان ہو جاتا ہے۔ محققین نے بتایا کہ ہم ابھی یہ نہیں جانتے کہ اس صلاحیت سے روزمرہ کی زندگی میں کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں مگر ہمارا ماننا ہے کہ مخصوص شعبوں جیسے کرکٹ یا ٹینس میں اس سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوتا ہے، کیونکہ وہ تیزی سے حرکت کرتی گیند کو زیادہ آسانی سے ٹریک کرلیتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ صلاحیت روزمزہ کی زندگی میں بھی کارآمد ثابت ہوگی مگر اس بارے میں ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button