کھیل

چیئرمین پی سی بی کو غیرملکی کوچزکی تلاش

محسن نقوی کی ترجیح قومی ٹیم کے لیے مضبوط سپورٹ سٹاف کی تلاش ہے اور کوچنگ سٹاف سے متعلق آئندہ ہفتے پیشرفت کا امکان ہے

 لاہور() پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے غیرملکی کوچزکی تلاش ہنگامی بنیادوں پرشروع کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نےدعویٰ کیاہےکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ترجیح قومی ٹیم کے لیے مضبوط سپورٹ سٹاف کی تلاش ہے اور کوچنگ سٹاف سے متعلق آئندہ ہفتے پیشرفت کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی تلاش کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بڑے ناموں والے کوچز کی لیگز میں مصروفیات کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لیے فوری طور پر غیر ملکی کنسلٹنٹس اور ملکی کوچز کا آپشن بھی موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button